ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک

ڈپٹی کمشنر پنجگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک
کیپشن: ڈپٹی کمشنر پنگور کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگرد علاقے میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 12 اگست کو پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کو بھی شہید کیا، کارروائی کا مقصد واقعہ میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لانا تھا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز قوم کی مدد سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News