ویب ڈیسک: پی اے ایف کا گلگت بلتستان میں ہنگامی امدادی آپریشن جاری، ریسکیو ٹیم نے 75 پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر سامان کی تقسیم کی۔ پی اے ایف کے طیارے نے نور خان بیس سے خشک راشن، ادویات روانہ کیں۔ خراب موسم اور دشوار گزار راستے امدادی کارروائی میں رکاوٹ نہ بن سکے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور شیلٹر کی فراہمی جاری ہے۔ پی اے ایف کا عزم، ہر مشکل گھڑی میں قوم کا ساتھ دینا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی و زمینی ٹیموں کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ گلگت کے دور دراز علاقوں تک ریلیف سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لیے پاک افواج کی جانب سے امداد کی فراہمی میں تیزی آئی ہے۔