ویب ڈیسک: بھارت کا چین کیساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تنازع ، مودی سرکار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی۔
مودی حکومت سیاسی ،عسکری ، اقتصادی اور سفارتی سطح پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی۔ طویل فوجی تنازع کے بعد بھارت کا چین کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا شکست کا واضح اعتراف ہے۔
دی ٹربیون انڈیا کے مطابق بھارت اور چین ایل اے سی پر سرحدی تنازع پر مذاکرات کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق سرحدی علاقوں میں دیرپا امن کیلئے بھارت سے مذاکرات ہوں گے۔ چینی وزیر خارجہ اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ملاقات کریں گے۔
چین کے سرکاری ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین مثبت اور تعمیری رویہ اپناتے ہوئے سرحدی امور اور امن پر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ ایس آرز کے درمیان بات چیت سرحدی مذاکرات کیلئے اعلیٰ سطح کے چینل کا کام کرتی ہے۔ چین پائیدار، صحت مند اور مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے خطے میں بھارت کی قیادت کے کھوکھلے دعوے بے نقاب ہو چکے۔ بھارتی عسکری ناکامیوں کے بعد مودی سرکار کا خود مختاری کا بیانیہ صرف ایک سیاسی نعرہ ہے۔