پاک چائنہ تاریخی تعلقات: اعتماد، ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کی نئی جہت

پاک چائنہ تاریخی تعلقات: اعتماد، ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کی نئی جہت
کیپشن: پاک چائنہ تاریخی تعلقات: اعتماد، ہم آہنگی اور عملی شراکت داری کی نئی جہت

ویب ڈیسک: پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات کے تناظر میں چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان منظرعام پر آگیا ہے۔ 

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست  اور اہم امور میں شراکت دار ہیں۔چینی وزیرخارجہ وانگ وی تین سال میں پاکستان کا دوسرا اہم دورہ کرینگے۔دورے کے دوران سٹریٹجک رابطے اور بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کاسرکاری دورہ کیاتھا۔رواں سال فروری میں پاکستان کےصدر نے بھی چین کادورہ کیا۔چینی صدراور پاکستانی قیادت دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News