جی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت نے 12پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کردیے

جی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت نے 12پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کردیے
کیپشن: جی ایچ کیو حملہ کیس: عدالت نے 12پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کردیے

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق  جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوئی۔ 

عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملوث 14 ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج کر دیں۔

جن ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں خارج ہوئیں ان میں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوذب، زرتاج گل، احمد چٹھہ،  راشد شفیق، رائے مرتضٰی، بلال اعجاز اور چوہدری آصف شامل ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے عدم حاضری پر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 

Watch Live Public News