ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کا ہنگامی دورہ۔ وزیراعظم نے متاثرین کو وفاقی حکومت اور پاک فوج کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کو ریسکیو و ریلیف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مسلح افواج اور سول انتظامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے غیر قانونی مائننگ، تجاوزات اور ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ کہا پاکستان کو قانون کی حکمرانی پر مبنی سخت ریاست بنانا ہو گا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی تھے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ ریسکیو آپریشنز میں مصروف افواج، پولیس و سول انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے سیلاب اور طوفانی بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ فیلڈ مارشل نے زمینی دستوں کو بھرپور خدمات کی ہدایت جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی حفاظت اور ریلیف سب سے پہلی ترجیح ہے۔