(ویب ڈیسک ) معروف سابق کرکٹر سکندر بخت پانی میں پھنس گئے،انہیں گھر جانے کیلئے کشتی منگوانی پڑی ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت بھی کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد پانی میں پھنس گئے۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاوسنگ سوسائٹی میں موجود ہیں جہاں سڑک پربہت زیادہ پانی جمع ہے۔
ویڈیو میں انہیں یہ کہتے سنا جا کستا ہے کہ ’میں نے کشتی منگوائی ہے، تاکہ میں گھر جاسکوں‘۔
میں نے کشتی منگوائی ہے وہ آئے تو میں گھر جاوں، سکندر بخت pic.twitter.com/uoTy6FcjbN
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) August 20, 2025
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں موسلادھار طوفانی بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کردیا تھا۔ متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں کی گاڑیاں پانی میں بند ہوگئیں اور ٹریفک کی بھی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔