این ڈی ایم اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

این ڈی ایم اے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

ویب ڈیسک: شمالی علاقہ جات بلخصوص گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث متعدد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ 

این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے حوالے سے سفری سرگرمیوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شیوک میں سلتورودریا کا پل متاثر، راستہ بند کردیا گیا،  جگلوٹ سکردو روڈ پر آستک پل متاثر ہونے کے باعث ون وے ٹریفک جاری ہے۔

دیان سے غذر اورشندور، خلتی، دین اور اشکومن روڈز بھی شدید متاثر، ٹریفک کے لیے بند ، سکردو میں کارگل اور خرمنگ اور تھنگل نالہ سے شگر کے راستہ بھی مکمل بند ہیں۔

 گلگت روڈ نلتر کے مقام پر متاثر ٹریفک کا داخلہ بند ہے، بحالی کے بعد گھانچے میں سرمو پل اور سکردو میں باغیچہ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دئیے گئے۔

ہنزہ میں گلمیت تاگوجال روڈ، گلگت میں جگلوٹ سے گرو روڈاور استور میں چلم روڈز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام کے لئے ہدایات جاری کی گئی کہ شمالی علاقہ جات میں متاثرہ سڑکوں پر سفر سے گریز کریں ،  متبادل، غیر محفوظ راستوں پر سفر سے اجتناب کریں ۔

 متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں،   قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ 
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو معلومات کی بر وقت فراہمی یقینی بنا رہا ہے تا کہ پیشگی تیاری کی جا سکے۔

Watch Live Public News