ویب ڈیسک: پنجاب بھر میں نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال اور لاہور نے نتائج کا اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں 53657 اُمیدوار کامیاب ہوئے اورکامیابی کا تناسب 42.06 فیصد رہا، 72312 اُمیدوار امتحان میں ناکام ہوئے جبکہ 2055 طلبا غیر حاضر رہے۔
اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں 409 داخلہ فارم منسوخ کیے گئے، امتحان میں 62332 طلبا اور 63357 طالبات شریک ہوئیں۔
لاہور بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق امتحانات میں 3 لاکھ 8 ہزار امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے ایک لاکھ 38 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار امیدوار ناکام رہے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45 فیصد رہا۔
سائنس گروپ میں 56.68 فیصد طالبات اور 30.48 فیصد طلبا کامیاب ہوئے جبکہ آرٹس گروپ میں 46.75 فیصد طالبات اور 21.50فیصد طلبا کامیاب ہوئے، جماعت نہم کے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔
چیئرمین ملتان تعلیمی بورڈ عامر کریم خان کے مطابق ایک لاکھ 44 ہزار 582 طلبا و طالبات نے پرچے دیے اور کامیابی کا تناسب 52.11 فیصد رہا۔
تعلیمی بورڈ بہاولپور نے نہم کلاس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار 437 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 47 ہزار 574 امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) ساہیوال بورڈ نے بھی نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا، ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی جائے گی۔
ساہیوال کے طلبا درج ذیل تین طریقوں سے نویں جماعت کے نتائج چیک کرسکتے ہیں۔
ساہیوال بورڈ کی ویب سائٹ
طلباء ساہیوال کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر اپنے نمبر چیک کر سکتے ہیں۔
نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، رزلٹ آن لائن چیک کریں۔
ساہیوال بورڈ ایس ایم ایس
نتائج ایس ایم ایس کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔ طلباء اپنا رول نمبر 800292 پر بھیج سکتے ہیں اور اپنے موبائل فون پر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
ساہیوال بورڈ گزٹ
بورڈ کی طرف سے مکمل رزلٹ گزٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ طلباء اور اسکول سرکاری ویب سائٹ سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں گزٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں یا اسے منسلک اداروں سے حاصل کرسکتے ہیں۔