وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب  نے پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ، الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

وزیر اعلی مریم نوازنے پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹریفک مینجمنٹ، حادثات پر قابو پانے، موسمیاتی صورت حال سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کے نظام سے پنجاب پولیس کو لیس کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نواز دورہ جاپان سے واپسی پر منصوبے پر باضابطہ عمل درآمد کا آغاز کریں گی۔

وزیر اعلی مریم نوازنے ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے نیشنل پولیس ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کو جاپان پولیس سسٹم کے نگران ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ نیشنل پولیس ایجنسی جاپان کے امپیریل گارڈز کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہے۔ جاپان پولیس کے تمام محکمے نیشنل پولیس ایجنسی سے منسلک ہیں۔نیشنل پولیس ایجنسی جاپان پولیس کی محکمانہ پالیسیوں کا بھی تعین کرتی ہے۔

 نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی کا نگران ہے۔ نیشنل پولیس ایجنسی تمام دیگر سکیورٹی محکموں کو ہنگامی صورتحال اور قدتی آفات کے دوران رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

 وزیر اعلی مریم نوازنے نیشنل پولیس ایجنسی سسٹم کو سراہااورکہا کہ جاپان میں امن وامان کی صورتحال قابل تقلید ہے، وزیر اعلی مریم نواز نے  کہا کہ پنجاب میں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ پنجاب پولیس کو پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کی آزادی دی ہے۔ پنجاب پولیس کی معاونت اور جرائم کے خاتمے کے لئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا نیا ادارہ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بننے کے بعد پنجاب میں پہلی مرتبہ جرائم کا گراف 70 فیصد سے بھی نیچے آچکا ہے۔امن اور ترقی میرا مشن ہے۔

Watch Live Public News