حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا

حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا
کیپشن: حکومت نے پیٹرول مزید مہنگا کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ پیٹرول کے نرخ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ ردوبدل صرف ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد ڈیزل 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہا تھا۔

Watch Live Public News