ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے حکومتی نظرثانی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے۔ درخواست کے ساتھ پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض سامنے آیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔
بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔