پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرکاری نتائج 24 دسمبر تک متوقع ہیں۔
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے 64 میں سے 51 نشستوں کے نتائج آگئے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) 17، تحریک انصاف14، اے این پی 7، آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب جبکہ مسلم لیگ نون 3، جماعت اسلامی 2، پاکستان پیپلزپارٹی 1 اور تحریک اصلاحات پاکستان نے ایک سیٹ جیت لی۔ حکومتی جماعت پشاور،مردان،کوہاٹ،بنوں میں سٹی میئرکاالیکشن ہارگئی.
ان الیکشنز میں تحریک انصاف کے کئی بڑے رہنماؤں کو اپنے گھروں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا. وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور اپنی تحصیل ہار گئے . وزیر مملکت بھی علی محمد خان بھی اپنی تحصیل ہار گئے. ادھر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنی تحصیلوں لاھور ٹوپی اور زرڑ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی بھی اپنی تحصیل ہار گئے.
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کی اپنی تحصیل میں تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا. وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب اپنی تحصیل کے ساتھ ہری پور کی بقیہ 2 تحصیلیں بھی ہار گئے. وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی تو اپنی یوسی تک ہار گئے. وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کو کوہاٹ سے شکست ہوئی. ایم این اے پی ٹی آئی ضلح ٹانک حبیب اللہ کنڈی کوپورے ضلع سے شکست کا سامنا کرنا پڑا. پی ٹی آئی کے ایم این اے انور تاج شبقدر کو بھی تحصیل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.
تحریک انصاف کو تحصیل کونسل ہنگو، تحصیل کونسل نوشہرہ، تحصیل کونسل نواگئی باجوڑ، تحصیل کونسل وزیر، تحصیل کونسل لوئر مہمند،تحصیل تھل، تحصیل میران، ضلع بنوں اور ضلع پشاور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا.
ٹانک تحصیل مئیر/غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
ٹانک تحصیل مئیر کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری، غیرحتمی نتائج کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے صدام حسین 36415 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد رمضان 28409 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہ رہے. جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو8006 سے شکست دے دی۔
کوہاٹ
کوہاٹ کے میئر کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے قاری شیر زمان 33 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شفیع جان 25 ہزار 561 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
مردان
مردان کے میئر کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار امانت شاہ 49 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پشاور
مئیر پشاور کی سیٹ کا تفصیلی نتیجہ موصول ہو گیا ہے. جے یو آئی کے زبیر علی 62388 ووٹ لیکر پہلےنمبر پر ہیں جبکہ حکمران جماعت 50659 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، عوامی نیشنل پارٹی 49596 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور پی پی پی کے ارباب زرک 45958 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر ہیں.
چیئرمین کی نشست ڈیرہ اسماعیل خان
ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل پرووا میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فخر اللہ 21 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے امتیاز بلوچ 18 ہزار 200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل کلاچی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار آریز خان 9 ہزار 725 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے فریدون خان 6 ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل درازندہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عزت گل 2 ہزار 293 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے عطا اللہ شاہ 1 ہزار 723 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل دراہن کلاں میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار احسان اللہ 15 ہزار 125 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے بابر خان 8 ہزار 556 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے کل 123 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق آزاد اُمیدوار فخر میاں خیل 23346 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علماءاسلام ف کے سردار امتیاز خان بلوچ 21817 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے. پی ٹی آئی کے اُمیدوار مفتی فضل الرحمن 18239 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے.
ضلع بونیر
ضلع بونیر کی تحصیل چغر زئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شریف خان 8 ہزار 608 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار اقبال خان 4 ہزار 542 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع بونیر کی تحصیل گاگرہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سالار جہان باچا 11 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے رشید احمد 7 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع بونیر کی تحصیل گدیزئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شیر عالم 11 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے شاہجہاں 6 ہزار 900ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع بونیر کی تحصیل ڈگر میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے روزی خان 8 ہزار 540 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام ف کے عارف اللہ 7 ہزار 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع ہری پور
ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ہارون 32 ہزار 361 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شہاب 26 ہزار 296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ضلع مردان
ضلع مردان کی تحصیل رستم میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا مبارک 16 ہزار 887 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے مظفر شاہ 12 ہزار 482 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع مردان کے تحصیل گڑھی کپورہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے بختاور خان 20 ہزار 244 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے محمد ایاز 17 ہزار 399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع چارسدہ
ضلع چارسدہ کی تحصیل شب قدر میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے حمزہ آصف 33 ہزار 244 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے شاہد اللہ 14 ہزار 416 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ضلع ٹانک
ضلع ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے امیدوار بہادر خان 2 ہزار 310 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار اسلم خان 2 ہزار 203 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
بنوں
ضلع بنوں کی تحصیل چیئر مین وزیر سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ملک مستو خان نے کامیابی حاصل کر لی ، آزاد امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فاتح امیدوار نے3211 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار عرفان اللہ 731 ووٹ حاصل کیے۔
بنوں کی تحصیل چیئر مین ککی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنید الرشید کامیاب ٹھہرے، انہوں نے جماعت اسلامی اور آزاد امیدوار کو شکست دی، فاتح امیدوار نے 4435 ووٹ جبکہ ہارنے والے دونوں امیدوار پیر خان بادشاہ اور اختر علی شاہ نے 2690 اور 70 ووٹ حاصل کیے۔
ہنگو
تحصیل چیئر مین ہنگو میں آزاد امیدوار عامر غنی نے میدان مار لیا، انہوں نے 13761 ووٹ حاصل کیے، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے حافظ محمد قاسم 11044 ووٹ حاصل کر سکے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر رہی ، نور آواز نے 4635 ووٹ حاصل کیے۔