انگلینڈ نےپاکستان کوہوم گراؤنڈپرٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نےپاکستان کوہوم گراؤنڈپرٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش کردیا
انگلینڈ نے پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا، انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیت لیا ۔ پہلی بار ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کو مسلسل 4 ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی ہے ،انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ سے قبل ہی پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ بھی ہارا تھا ۔اس سے قبل بھی پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 1960 میں ٹیسٹ سیریز 2 صفر سے ہارا تھا۔ انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی ۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے 35 اور بین ڈیکٹ نے 82 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ گذشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے دو وکٹ پر 112 رنز بنائے تھے۔ پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 216 رنز پر آؤٹ ہوگئی ، سعود شکیل نے 53 اور کپتان بابر اعظم نے 54 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔ کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے زبردست بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔