حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی نے ریکارڈ مدت میں ایپلیکیشن بنالی

حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی نے ریکارڈ مدت میں ایپلیکیشن بنالی
اسلام آباد : حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا ہے۔ عازمین حج کی تمام معلومات صرف ایک ہی ٹچ کی دوری پر ہوں گی ۔ پاکستان کی پاک حج موبائل ایپ لاؤنچ کردی گئی ہے۔ وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنائی ہے اور اس کو لانچ کیاگیا ہے۔ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا ہے۔ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ اس موبائل ایپ سے عازمین حج کےلیے تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی۔ نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کاکہنا ہے کہ عازمین حج کےلیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔ان کاکہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔