ویب ڈیسک: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سپریم کورٹ کے ایک معزز جج کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے معزز جج کو نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو رہے تھے کہ پرواز سے قبل نجی کمپنی کے ڈیوٹی منیجر نے ان کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ اور نامناسب رویہ اختیار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے پر سپریم کورٹ کے معزز جج نے شدید برہمی کا اظہار کیا، جس کے بعد متعلقہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔