بانی اور اہلیہ نے سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، وکیل سلمان صفدر

بانی اور اہلیہ نے سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، وکیل سلمان صفدر
کیپشن: بانی اور اہلیہ نے سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے، وکیل سلمان صفدر

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ کیس 2 میں سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق اس فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ ون اور سائفر کیس کی طرح اس مقدمے کے ٹرائل میں بھی متعدد قانونی سقم موجود ہیں، اور وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے تاکہ اس فیصلے کو چیلنج کیا جا سکے۔

سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سخت حالات میں رکھا گیا ہے، اور ان کی قانونی ٹیم کو کل رات 8 بجے اطلاع دی گئی کہ توشہ خانہ 2 کی سماعت صبح 9 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے بند ہونے اور خراب موسم کے باوجود ان کی ٹیم لاہور سے پہنچ کر سماعت میں شریک ہوئی۔

وکیل نے الزام عائد کیا کہ جج نے ملزمان اور وکلا کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا، حالانکہ جج کو آج دلائل مکمل کرکے فیصلہ سنانا تھا، لیکن وہ پہلے سے لکھا ہوا 59 صفحات پر مشتمل فیصلہ ساتھ لے کر آئے۔

Watch Live Public News