سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 4 لاکھ 56 ہزار 162 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 ہزار 115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار 85 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب، عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے کو ملا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 4,338 ڈالر ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News