ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکواڈ کی قیادت سوریا کمار یادو کریں گے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمراہ، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، ورن چکرورتی، واشنگٹن سندر اور آشن کشن شامل ہیں۔
اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے شبھمن گل کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے، جسے ایک حیران کن فیصلہ سمجھا جا رہا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا اور اس میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل ہوں گی، جو چار گروپس میں تقسیم ہوں گی:
گروپ اے: پاکستان، امریکا، نمیبیا، نیدرلینڈز، بھارت
گروپ بی: آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ، عمان
گروپ سی: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، اٹلی، نیپال
گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، کینیڈا، متحدہ عرب امارات