ڈسکہ (پبلک نیوز) این اے 75ضمنی الیکشن فائرنگ کے واقعات پولیس ایکشن میں آگئی۔ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی الیکشن کے دن فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں فائرنگ کرنے والوں کے خلاف تین مختلف ایف آئی درج کر لی گئی ہیں۔ پہلی ایف آئی آر فوارہ چوک میں ہونے والی فائرنگ کے خلاف نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی۔ دوسری ایف آئی آر کالج روڑ پر تیسری ڈسکہ کلاں میں کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی۔
تینوں ایف آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئیں۔ ڈسکہ ۔ملزمان الیکشن ڈے پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔ تینوں مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے۔