بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہے،دنیا بھر میں انہوں نے پرفارم کیا، تبریز شمسی

بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہے،دنیا بھر میں انہوں نے پرفارم کیا، تبریز شمسی
کیپشن: تبریز شمسی
سورس: publicnews

پبلک نیوز: کراچی کنگز کے کھلاڑی تبریز شمسی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہیں اور وہ دنیا بھر میں بھی پرفارم کر چکے ہیں۔ 

کراچی کنگز کے تبریز شمسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک معیاری لیگ ہے۔ پاکستان میں بولرز بہت اچھے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ اچھے فاسٹ بولرز پیدا کئے ہیں۔  

ان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کے لئے اپنی مہارت سامنے لانے کا ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔ گذشتہ سیزنز کی کارکردگی اب ماضی کا حصہ ہے۔ آپ چیمپئین بھی ہوں تو پھر بھی آپ کو زیرو سے شروع کرنا پڑتا ہے۔  ہماری منجمنٹ نئی ہے ماحول اچھا بنا ہوا ہےاور ٹریننگ اچھی جا رہی ہے۔  

بیٹنگ ہمارا مسئلہ نہیں ہے ابھی صرف ایک میچ ہوا ہے۔ بابر اعظم ایک اسپیشل کھلاڑی ہیں وہ ہر جگہ اچھا پرفارم کرتے ہیں۔ بابراعظم اکیلے ٹیم میں بیٹر نہیں دیگر بیٹرز بھی ہیں ہم صرف ایک پر فوکس نہیں کر رہے۔  

پی ایس ایل میں اچھی چیز یہ ہے کہ کراوڈ دونوں ٹیموں کو اسپورٹ کرتا ہے۔ لاہور میں ساوتھ افریقہ کی جانب سے ایک میچ کھیل چکا ہوں لیکن یہ کوویڈ کے دن تھے اب لاہور کے کراوڈ کو انجوائے کروں گا اور میں یہ بہت انجوائے کربھی رہا ہوں۔ 

تبریز شمسی نے مزید کہا کہ گذشتہ روز نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارم کیا یہی لیگ کی خوبصورتی ہے۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔