ویب ڈیسک :پاکستان میں سوشل میڈیا پر حکومتی محکموں کے خلاف الزام تراشی کی روک تھام کے لیے لائے گئے قانون پیکا ایکٹ کے تحت لاہور میں تین مقدمے درج کیے گئے ہیں۔
اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمات لاہور کے کوٹ لکھپت اور شاہدرہ ٹاؤن تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔
تینوں مقدمات کے اندراج کی درخواستیں دینے والوں نے خود کو محب وطن پاکستانی شہری کے طور پر متعارف کرایا ہے جبکہ جن کو بطورِ ملزم نامزد کیا ہے اُن کو ’نامعلوم شرپسند عناصر‘ قرار دیا ہے۔
مقدمات درج کرانے والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کو سوشل میڈیا پر ’وزیراعلی پنجاب اور اداروں کے خلاف ویڈیوز‘نظر آئی ہیں۔
کیپشن: 3 fir registered in lahore under peca act
سورس: google