پی ٹی آئی کے 24اور26 نومبر احتجاج کا معاملہ ،کارکنان کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر

پی ٹی آئی کے 24اور26 نومبر احتجاج کا معاملہ ،کارکنان کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے 24اور26 نومبر احتجاج کا معاملہ ، زخمی اور جاں بحق ہونے والے کارکنان کی تفصیلات کے لئے درخواست دائر ،درخواست پی ٹی آئی کے وکیل  انصر محمود کیانی نے دائر کی ۔

درخواست کے متن کے مطابق 24 نومبر کو اپنے جمہوری حقوق کے لئے پرامن احتجاج کیا گیا، پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج پر حملہ کیا گیا ،26 نمبر چونگی سے ڈی چوک تک متعدد کارکن جاں بحق ہوئے اور زخمی بھی ہوئے، 26 نومبر کو زیرو پوائنٹ سے دوبارہ احتجاج کیا گیا،پرامن احتجاج کے باوجود اٹیک ہوا اور متعدد مظاہرین گولیوں سے زخمی ہوئے۔
26 نومبر بلیو ایریا ملحقہ علاقوں میں بجلی بند کر دی گئی ،معلومات کے لئے درخواستیں دیں لیکن معلومات فراہم نہ کی گئیں،درخواست میں استدعا کی گئی کہ زخمی اور جاں بحق کارکنان معلومات فراہم کی جائیں۔
پوسٹ مارٹم اور میڈیکل لیگل رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ،درخواست میں وزارت داخلہ ، ای ڈی پمز ، پولی کلینک ہسپتال ، ایم ایس سی ڈی اے ہسپتال اور ڈی جی سیف سٹی کو فریق بنایا گیا ہے۔

Watch Live Public News