بہاولپور کےمحمد اکرم کی تیز ترین ففٹی،عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا

بہاولپور کےمحمد اکرم کی تیز ترین ففٹی،عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا

(ویب ڈیسک) بہاولپور کے محمد اکرم نے عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے 24 سالہ محمد اکرم نے عمران نذیر کا 21 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑ دیا،وہ تیز ترین ٹی 20 ففٹی بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کوالیفائیرز میں بہاولپور کے محمد اکرم نے حیدر آباد کیخلاف  13 گیندوں پر ففٹی مکمل کی،انہوں نے میچ میں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

یاد رہے کہ عمران نذیر نے 2005 میں 14 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز لاہور میں جاری ہیں۔

Watch Live Public News