(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں بارش کا امکان ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں کل بروز ہفتہ کولمبو کے ا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
شائقین کرکٹ کو اس مقابلے کا شدت سے انتظار ہے اور اسے سنسنی خیز بھی قرار دے رہے ہیں لیکن دیگر مقابلوں کی طرح اس میچ پر بھی بارش کا خطرہ مںڈلا رہا ہے۔
موسمی پیشگوئی کرنے والے ادارے کے مطابق کولمبو میں کل بارش کا 74 فیصد امکان ہے، اس کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 میچز کیلئے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔
اگر بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے کم از کم فی اننگز 5 اوورز بھی نہ کھیلے تو میچ منسوخ ہوجائے گا اور دونوں ٹیموں کا 1،1 پوائنٹ دے دیا جائے گا۔