ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے. فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 4713 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز سونے کی قیمت 4,689 ڈالر تھی، تاہم آج اس میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، ایک سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تقریباً 70 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب، پاکستان میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں ہیں۔ 24 قیراط سونا 4300 روپے فی تولہ اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 3686 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 87 روپے کے اضافے سے 9 ہزار 869 روپے ہو گئی ہے۔