(ویب ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی جانب سے کوہاٹ کے نشپا بلاک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان او جی ڈی سی ایل نے کہا ہے کہ براگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3100 بیرل خام تیل اور 81500 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس بھی حاصل ہوگی۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ او جی ڈی سی ایل کی گزشتہ1 ماہ میں نشپا بلاک میں مسلسل تیسری بڑی دریافت ہے، حالیہ3 دریافتوں سے مجموعی طور پر یومیہ 9480 بیرل خام تیل حاصل ہو رہا ہے۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ ملکی خام تیل کی مجموعی پیداوار میں 14.5 فیصد ہے، حالیہ کامیابیاں قومی توانائی سلامتی کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی وسائل کے فروغ سے ملک میں توانائی کی طلب و رسد میں مزید بہتری آئے گی۔