ویب ڈیسک: سڈنی سکسرز کے کپتان موئیسس ہینرکس نے بابر اعظم اور اسٹیو اسمتھ کے درمیان پیش آنے والے حالیہ واقعے کو غلط فہمی قرار دے دیا۔
پرتھ میں پرتھ اسکارچرز کے خلاف بی بی ایل کوالیفائر میچ کے دوران موئیسس ہینرکس نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اب معاملات مکمل طور پر ٹھیک ہو چکے ہیں۔
"Two of the greats, back friendly again."
— KFC Big Bash League (@BBL) January 20, 2026
Moises Henriques explains the situation between Babar Azam and Steve Smith at the SCG. #BBL15 pic.twitter.com/vcUj6m4XrD
یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے بی بی ایل میچ کے دوران پیش آیا، جب میچ کے دوران اسٹیو اسمتھ نے بابر کو سنگل لینے سے انکار کیا اور پاور پلے میں خود اسٹرائیک لیتے ہوئے ریکارڈ 32 رنز بنا ڈالے، جبکہ بابر اگلی ہی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔
پویلین واپس جاتے ہوئے بابر اعظم نے غصے میں باؤنڈری کی رسی پر بیٹ مارا، جس پر کمنٹیٹر و سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے کہا کہ یہ ’دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا، آپ جو بھی محسوس کررہے ہیں وہ ظاہر نہ کریں‘۔
بعد ازاں بابر اعظم مبینہ طور پر ساتھی کھلاڑیوں سے الگ تھلگ نظر آئے اور میچ جیتنے کے باوجود سڈنی تھنڈرز کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔