(ویب ڈیسک) کراچی میں ایک اور آگ ، صدر میں 7 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر کوآپریٹو کی چوتھی منزل پر فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ آگ 7 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی جس کے بعد فائربریگیڈ طلب کرلی گئی۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس:
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صدر مارکیٹ کے فلیٹ میں آگ لگنے کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلی سندھ نے ڈی سی ساؤتھ کو ہدایت کی کہ آگ پر جلد سے جلد قابو پایا جائے اور متاثرین کو محفوط مقام پر منتقل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کے جان و مال کو ہر صورت محفوظ بنایا جائے،آگ پر قابو پا کر مجھے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔