گل پلازہ کا پہلا مالک کون ؟اہم دستاویزات آگئیں 

گل پلازہ کا پہلا مالک کون ؟اہم دستاویزات آگئیں 

ویب ڈیسک: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے تین نومبر کو گل پلازہ کی عمارت ایم ایس جینیکا پرائیویٹ کمپنی کو لیز  پر دی ، پلاٹ نمبر 32 شیٹ نمبر پی آر ون 99 سال کی لیز پر دی گئی ۔

دستاویزات کے مطابق 28 ستمبر 1991 میں اس وقت کی شہری حکومت کے احکامات پر پلاٹ نمبر 32 مزکورہ کمپنی کو 99 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ، 24 اکتوبر کو بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ایم ایس جینیکا نامی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا۔ 

 دوسری جانب سانحہ گل پلازہ کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹسسز جاری کردیے،  سماجی رہنما بیرسٹر حسن خان کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ 

عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

  کراچی میں واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 85 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی ٹیمیں عمارت کے اندر داخل ہوچکی ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے ملبے کو ہٹانے اور ممکنہ طور پر نیچے دبے افراد تک رسائی کے لیے مطلوبہ تعداد میں افرادی قوت دستیاب نہیں، جس کے باعث آپریشن مؤثر انداز میں آگے نہیں بڑھ پارہا ہے۔

Watch Live Public News