(ویب ڈیسک ) دریائے کابل اور اس کے معاون دریاؤں میں فلیش فلڈ کا خدشہ ہے۔وزرات آبی وسائل نے خطرے کے پیش نظر انتباہ جاری کر دیا ہے۔
ایف ایف ڈی کے مطابق خیبرپختونخوا اور کشمیر میں 22 سے 23 جنوری کے دوران سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے۔مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔سوات، چترال، دیر، شانگلہ، بونیر اور کوہستان میں شدید بارش اور برفباری متوقع ہے۔ دریائے کابل میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔عوام کو ندی نالوں اور کمزور پلوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جان و مال کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔فلیش فلڈ سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ایف ایف ڈی کے مطابقفلڈ وارننگ 21 سے 24 جنوری 2026 تک مؤثر رہے گی۔