(ویب ڈیسک ) چیف فائر آفسیر کے ایم سی ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ کراچی میں فائر اسٹیشن کی بہت کمی ہے، ہم چندگاڑیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں ہمارا ایک فائر فائٹر شہید ہوگیا پھر بھی ہم پر تنقیدکی جا رہی ہے، ہمارا سیاست سےکوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں فائر اسٹیشن کی بہت کمی ہے۔ کراچی میں سیکڑوں فائر ٹینڈرز درکار ہیں، ہم 21 فائر اسٹیشنز کےفنڈ کے ساتھ 28 فائر اسٹیشنز چلا رہے ہیں۔
ہمایوں احمد نے کہا کہ ہم چند گاڑیوں اور 28 فائراسٹیشنزکے ساتھ شہر میں کام کر رہے ہیں، اپنی استعداد سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔
چیف فائرآفیسر نے بتایا کہ گل پلازہ کے ریسکیو آپریشن کو مکمل ہونےمیں 15 روز بھی لگ سکتےہیں، بہت بڑا رقبہ ہے، ملبے کو ہٹانے کے دوران آگ بھڑکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی اور دوسری منزل کی سرچنگ کی، دوسری منزل پر ہیٹ کافی زیادہ ہے،گزشتہ روز چھت پربنی پارکنگ سے 32 گاڑیاں اتاری ہیں، پہلے روز آگ کی شدت کافی تھی قریب سے آپریشن نہیں کرسکتے تھے۔