وزیر اعظم کی گال ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پر قوم اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

وزیر اعظم کی گال ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پر قوم اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے گال ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر قوم اور پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار جیت پرقوم اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی اچھی حکمت عملی اوربہترین بلے بازی پر عبداللہ شفیق کو خاص طور پرسراہتا ہوں۔ پوری ٹیم نے بہترین کھیل کے ذریعے قوم اور کرکٹ شائقین کو خوش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کھیل کے اسی بہترین معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی ۔پاکستان کی جیت میں عبداللہ شفیق کی 408 گیندوں پر 160رنز کی اننگز نے اہم کردار ادا کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔