ویب ڈیسک: بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے4 خوارجیوں کو ہلا ک کردیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے کارندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا،19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے کارندوں کی نقل و حرکت پرآپریشن کیا گیا، آپریشن بلوچستان کے علاقے پہرود میں کیا گیا۔
ذرائع کا کہناہےکہ کامیاب آپریشن میں اب تک فتنہ الہندوستان کے 4 خوارجی جہنم واصل ہوچکے ہیں،خوارجیوں سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کا کہناہےکہ فتنہ الہندوستان نے حالیہ عرصے میں نہتے اور معصوم پاکستانیوں پر حملے کیے،فتنہ الہندوستان کے کارندوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔