ویب ڈیسک: بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے درمیان طے شدہ ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے،اس پر بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر شیکھر دھون نے اہم پوسٹ کی۔
بھارتی سابق اوپنر شیکھر دھون نے میچ سے دستبرداری کا فیصلہ کرتے اپنی ایک پوسٹ شیئر کی، ایکس اکاؤنٹ پر ایک ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں میچ نہ کھیلنے سے متعلق آگاہ کیا۔
بیان میں کہا کہ بھارت و پاکستان کے درمیان موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کشیدگی کے باعث وہ یہ میچ نہیں کھیل سکتے۔
شیکھر نے اس ای میل کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جو قدم 11 مئی کو لیا تھا اُس پر آج بھی ویسے ہی کھڑا ہوں، میرا دیش میرے لئے سب کچھ ہے اور دیش سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا‘۔
Jo kadam 11 May ko liya, uspe aaj bhi waise hi khada hoon. Mera desh mere liye sab kuch hai, aur desh se badhkar kuch nahi hota.
— Shikhar Dhawan (@SDhawan25) July 19, 2025
Jai Hind! ???????? pic.twitter.com/gLCwEXcrnR
واضح رہے کہ یہ میچ آج (اتوار) کو ہونا تھا اور دونوں ٹیموں کے درمیان اس ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ ہوتا، پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد حفیظ جبکہ بھارتی ٹیم کی قیادت یوراج سنگھ کر رہے ہیں۔
ڈبلیو سی ایل ٹورنامنٹ 2 اگست تک جاری رہے گا اور اس میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، میچز برمنگھم، نارتھمپٹن، لیڈز اور لیسٹر میں کھیلے جائیں گے۔