(ویب ڈیسک ) بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
میرپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، صائم ایوب 6، محمد حارث 4، کپتان سلمان علی آغا 3 اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔محمد نواز 3 اور خوشدل شاہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان 44 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، انہوں نے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر عباس آفریدی نے 3 چھکوں کی مدد سے 22 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کے تسکین احمد نے 3 اور مستفیض الرحمٰن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے 10 وکٹوں پر 110رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دیا۔جسے بنگلہ دیش نے باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین 56 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ توحید ہردوئی نے 36 اور ذاکر علی نے 15 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 2 جبکہ عباس آفریدی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔