ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو ا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا 258 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی 107 روپے اضافے سے 6 ہزار 177 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 91 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 295 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔