اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر

(ویب ڈیسک ) اینڈی برنہم برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے۔

برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے۔ اینڈی برنہم نے اپنے خطاب میں کہا کہ کنگ چارلس کی حکومت بنانے کی دعوت قبول کی ، برطانیہ کی قیادت سنبھالنا میرے لیے تاریخ ساز لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں اصلاحات کیلئے کام کریں گے، برطانیہ کو نیامعاشی ماڈل فراہم کریں گے ،ملک کی بہتری کیلئے ملکر کام کریں گے۔

اینڈی برنہم نے کہا کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات سے نئی نسل کی مدد کریں گے،حکومت مالیاتی نظم و ضبط کی مکمل پابندی کرےگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ملکی دفاع سے  متعلق اپنے تمام وعدے پورے کریں گے،دنیا کو دکھائیں گے ہم اپنا استحکام بحال کر سکتے ہیں۔ برطانیہ میں کسی کو بےگھر نہیں ہونے دیں گے۔

Watch Live Public News