مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،امریکا   کا خطے میں جنگی طیاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،امریکا   کا خطے میں جنگی طیاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) امریکی صدر  ٹرمپ ایرانی تیل کی برآمدات کے اہم مرکز ' جزیرہ خارگ' پر قبضہ کرنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عروج پر، امریکا نے خطے میں جنگی طیاروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج یورپ سے مزید ایف-16 اور ایف-35 لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ بھیجے گی، جنگی طیاروں کے ساتھ فضا میں ایندھن بھرنے والے مزید امریکی ٹینکرز بھی مشرق وسطیٰ روانہ کیے جائیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سچویشن روم میں ایران کے خلاف جنگ تیز کرنے کے مختلف آپشنز پر اہم بریفنگ دی گئی ہے۔امریکی صدرایرانی تیل کی برآمدات کے اہم مرکز ' جزیرہ خارگ' پر قبضہ کرنے کے آپشن پر غور کر رہے ہیں ۔'پک ایکس ماؤنٹین' پر واقع ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ نے کشیدگی کے باوجود سفارتی حل کا آپشن مکمل طور پر مسترد نہیں کیا ہے، معاملات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپسی کے دروازے تاحال کھلے ہیں۔

Watch Live Public News