فیلڈ مارشل سے کینیڈا کی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سے کینیڈا کی وزیرخارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےکینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند  نے ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور اشتراک کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا،انیتا آنند نے امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

Watch Live Public News