(ویب ڈیسک ) ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا ائیر پورٹ پر خیر مقدم کیا۔اس موقع پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی موجود تھے۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں،امید ہے ایرانی وزیر داخلہ اچھی خبر لے کر آئے ہوں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا،علاقائی صورت حال پر بھی پیشرفت کی امید ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد میں گورنر جنرل سیستان بلوچستان، نائب وزیر داخلہ، نائب وزیر اربن ڈویلپمنٹ ٹرانسپورٹ، نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے سربراہ، وزیر زراعت کے خصوصی نمائندے اور دیگر اعلی حکام شامل ہیں.
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کریں گے.