پاکستان کی تاریخ کا ایسا طوفان جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

پاکستان کی تاریخ کا ایسا طوفان جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا

پبلک نیوز: پاکستان کی تاریخ کا ایسا طوفان جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج مٹی اور گرد کا ایک انتہائی خوفناک طوفان آیا۔ اس پاکستان کی تاریخ کا سب سے خوفناک طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔

طوفان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لاہور سے ملتان جانے والی موٹروے پر گاڑی میں کچھ لوگ سفر کر رہے ہیں۔ وہ گاڑی میں بیٹھ کر سامنے سے آنے والے طوفان کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفان پہلے کم شدت سے شروع ہوتا ہے۔ جیسے جیسے آگے بڑھتا ہے، گرد اور مٹی بڑھتی جاتی ہے۔ یہ اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ دن کا وقت ہوتے ہوئے بھی رات کا منظر محسوس ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔