کراچی ( پبلک نیوز) صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق بل پر گورنر سندھ نے اعتراض اٹھا دیا۔ گورنر عمران اسماعیل نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل اعتراضات کے ساتھ سندھ اسمبلی کو واپس کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کی فنڈنگ اور طریقہ کار پر گورنر سندھ نے اعتراض اٹھا دیا۔ سندھ اسمبلی نےصحافیوں کےتحفظ کا قانون جرنلسٹ پروٹیکشن بل منظوری کےبعد توثیق کے لئے گورنر کو ارسال کیا تھا۔
گورنرعمران اسماعیل نے اعتراض کیا ہے کہ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کی فنڈنگ اور اخراجات پر نگرانی کے لئےکمیٹی کیوں نہیں۔ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی شق شامل کی جائے۔ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کےقواعدوضوابط سےمتعلق شقیں متصادم ہیں۔
گورنر سندھ کےاعتراضات کےبعد صحافیوں کےتحفظ کےقانون پر عمل درآمد رک گیا۔ جرنلسٹ پروٹیکشن بل دوبارہ غور کے لئے سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیاجائےگا۔ سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر گورنر کےاعتراضات کےساتھ مسودہ دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔