مزدوروں کا درد رکھنے والے رہنما کرامت علی انتقال کرگئے، مختلف حلقوں کا اظہارافسوس

مزدوروں کا درد رکھنے والے رہنما کرامت علی انتقال کرگئے، مختلف حلقوں کا اظہارافسوس
کیپشن: Karamat Ali, the pained leader of the workers, passed away, expressing grief from various circles

ویب ڈیسک: مزدوروں کا درد رکھنے والے رہنما کرامت علی انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق کرامت علی مزدور حقوق کیلئے قائم تنظیم پائلر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تھے۔ جو کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ 

اہلخانہ نے مزدور رہنما کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نمازجنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کرامت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

اسی طرح لیبر رائٹس کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مزدور طبقہ آج ایک توانا آواز سے محروم ہوگیا۔

ٹرانسپیرنسی لیبر پاکستان نے جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ کرامت علی نے ہمیشہ حق اور سچ کیلئے جدوجہد کی۔

صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی سماجی رہنماء کرامت علی خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

Watch Live Public News