(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
بارباڈوس میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان روہت شرما 8، ویرات کوہلی 24، رشبھ پنت 20، شیوم دوبے 10 اور ہارک پانڈیا 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی طرف سے راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 3،3 کھلاڑیو ں کو آؤٹ کیا جبکہ نوین الحق نے 1 وکٹ حاصل کی۔