ایرانی میزائل نہ روک پانے کا اعتراف، اسرائیلی فوج دفاعی ناکامی مان گئی

ایرانی میزائل نہ روک پانے کا اعتراف، اسرائیلی فوج دفاعی ناکامی مان گئی
کیپشن: ایرانی میزائل نہ روک پانے کا اعتراف، اسرائیلی فوج دفاعی ناکامی مان گئی

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے میں ناکام رہی، جس کی بنیادی وجہ انٹرسیپٹر نظام میں ممکنہ تکنیکی خرابی بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح جنوبی اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں پیش آیا، جہاں ایرانی میزائل رہائشی علاقے کے قریب آن گرا۔ حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرسیپشن سسٹم کی خرابی کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے خطرات سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج اس واقعے کو " تکنیکی ناکامی" قرار دے رہی ہے، جس سے اسرائیل کی فضائی دفاعی صلاحیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

Watch Live Public News