ویب ڈیسک: بھارت کے گودی میڈیا اور اس سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر منظم، بدنیتی پر مبنی اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ ایران-اسرائیل کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کی مہم چھیڑ رکھی ہے۔ایران اسرائیل جنگ میں امریکا کی جانب سے پاکستان سے فوجی اڈے مانگنے کا جھوٹ پھیلایا جانے لگا۔
پاکستانی فضائی حدود کو ایران کے خلاف انٹیلیجنس کے حصول کے لیے استعمال کیے جانے کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، پاکستان کے فوجی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال کے بارے میں پروپیگنڈا مکمل طور پر بے بنیاد لغو اور مضحکہ خیز ہے۔ بھارتی میڈیا اور اس کی پراکسیز کا مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔