طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت

طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: سیشن کورٹ لاہور میں جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیر معصب کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر معصب عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج اسد حفیظ کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پولیس کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے امیر معصب کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا ہے تاکہ کیس میں تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔

بعد ازاں عدالت نے  کیس کی مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کردی، جس میں پولیس کی جانب سے ریکارڈ اور پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ اچھرہ پولیس نے درج کر رکھا ہے، جس میں جاوید بٹ کے قتل کا الزام لگایا گیا ہے۔ جاوید بٹ، لاہور کے معروف شخصیت طیفی بٹ کے بہنوئی تھے۔

Watch Live Public News