ایف آئی ایچ نیشنز کپ، فرانس کو ہراکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا  

ایف آئی ایچ نیشنز کپ، فرانس کو ہراکر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا  

ویب ڈیسک: پاکستان نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹس پر ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی ہاکی ٹیم اور فرانس کا مقابلہ 3،3 گول سے برابر رہا تھا جس کے پنالٹی شوٹ آؤٹس ہوئے جس میں پاکستان نے حریف کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا۔

ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل کے پہلے کواٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

دوسرے کواٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر 0-1 برتری حاصل کی۔

تیسرے کواٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی تاہم 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔

بعدازاں تیسرے کواٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ کا اپنا دوسرا گول اسکور کرکے میچ 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔

تاہم چوتھے کواٹر کے اختتام لمحات میں فرانس کی جانب سے شارلٹ وکٹر نے گول داغ کر ایک مرتبہ پھر میچ 3-3 سے برابر کردیا۔

فرانس کی عالمی درجہ بندی میں 9 ویں پوزیشن ہے جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں 2 درجے ترقی پانے کے بعد پاکستان کا 13واں نمبر ہے۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم پرو ہاکی لیگ میں رسائی حاصل کرنے کی حقدار ٹھہرے گی۔

Watch Live Public News