خیبرپختونخوا ؛ پولیو کا چھٹا کیس سامنے آگیا

 خیبرپختونخوا ؛ پولیو کا چھٹا کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، خیبرپختونخوا میں 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آ گیا۔

متاثرہ بچہ یونین کونسل شمس خیل، بنوں سے تعلق رکھتا ہے، رواں سال ملک بھر میں پولیو کے 12 کیس رپورٹ ہوا۔

 سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا، جنوبی خیبرپختونخوا پولیو کے خطرے کا مرکز بن چکا ہے،  رسائی کی رکاوٹیں ہزاروں بچوں کو ویکسین سے محروم رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ 2025 میں 3 قومی پولیو مہمات، 45 ملین بچوں کو قطرے پلائے گئے، 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز، 2.25 لاکھ خواتین رضاکاروں نے حصہ لیا۔ 

Watch Live Public News